|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Friday, 20 November 2009 02:23 |
|
کابل : افغان صوبہ ہرات کے شہر فراح میں خودکش دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے ہیں ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے فرح میں موٹر سائیکل خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ چھتیس زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔ صوبائی پولیس کےسربراہ فقیر محمد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ آور نے شہر کے مصروف ایریا کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سخت چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے اور تمام داخلی اور خارجی راستوں میں ناکہ بندی کی ہے۔
|