|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Saturday, 07 November 2009 09:01 |
پیراگوائے کے صدر نے مشترکہ افواج کے سربراہ کو برطرف کر دیا ہے۔تفصیل کے مطابق فوج کے کئی افسران ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دو روز پہلے صدر لوگو نے بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہوں کو ہٹا کر ان کی جگہ نئے کمانڈر تعینات کیے تھے۔ پیراگوائے ان ممالک میں شامل ہے جن میں جمہوریت کی بحالی ایک طویل فوجی حکمرانی کے دور کے بعد ہوئی ہے۔ پیراگوائے میں جمہوری نظام کی بحالی 1989 میں پینتیس سال کی فوجی حکمرانی کے بعد عمل میں آئی اور سویلیئن حکومت اور فوج کے درمیان اختلافات رہے ہیں۔ حزب اختلاف نے صدر لوگو پر اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش کا الزام لگایا ہے۔
|