|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Saturday, 07 November 2009 08:50 |
صومالیہ میں ناجائز جنسی تعلقات ثابت ہونے پر ایک شخص کو سنگسارکر دیا گیا جبکہ اس کی خاتون ساتھی کو حاملہ ہونے کی وجہ سے بچے کی پیدائش تک سزا منسوخ کر دی گئی۔33 سالہ عباس حسین عبدالرحمان کو تقریباً 300 افراد پر مشتمل مجمع کے سامنے پتھر مار کر ہلاک کیا گیا۔ جنوبی صومالیہ پر اسلامی بنیاد پرست تنظیموں کا کنٹرول ہے جبکہ اقوام متحدہ کی سرپرستی میں حکومت دارالحکومت کے صرف چند حصوں پر اختیار رکھتی ہے۔عبدالرحمان نے ایک اسلامی عدالت کے سامنے ناجائز تعلقات قائم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ گزشتہ ماہ اسی شہر میں دو افراد کو جاسوسی کے الزامات پر سنگسار کردیا گیا تھا۔ جنوبی شہر کسمایو میں ایک تیرہ سالہ لڑکی کو ناجائز جنسی تعلقات کے الزام میں سنگسار کیا گیا تھا۔ صومالیہ کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ بھی ملک میں شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں تاہم الشباب تنظیم کا موقف ہے کہ صدر نے جو شریعت نافذ کی اس میں کافی ڈھیل ہوگی۔
|