|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Saturday, 07 November 2009 07:09 |
بھارت نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ پاکستان میں عسکریت پسندوں کے تمام کیمپ اب بھی فعال ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی تک پاک بھارت تعلقات میں بہتری ممکن نہیں ہے۔ نئی دہلی میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیردفاع اے کے انتھونی نے کہا کہ پاکستانی سرزمینپر کئی دہشت گرد گروپ کام کررہے ہیں۔ بھارت کی باربار درخواستوں کے باوجود دہشت گردی کے کیمپ ختم نہیں کئے گئے۔ یہ تمام معاملات بھارت کے لئے تشویش کی وجہ ہیں۔ اے کے انتھونی نے کہا کہ جب تک پاکستان دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کے خلاف سنجیدہ اقدامات نہیں کرے گا اس وقت تک دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہونا مشکل ہیں۔
|