|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Friday, 06 November 2009 18:43 |
کولمبو : سری لنکا نے پر امن مقاصد کےلئے ایٹمی توانائی حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز سری لنکن کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں بڑھتی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے ایٹمی توانائی کے حصول کےلئے کوششیں کی جائیں ۔ کابینہ کے اجلاس کی صدارت سری لنکن صدر مہندرا راجہ پاکسے نے کی۔ کابینہ کے فیصلہ کیا کہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای کے تعاون سے جنوبی کوریا سے ایٹمی توانائی حاصل کی جائے گی اور اسے بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے حاصل کیا جائے گا۔
|