|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Friday, 06 November 2009 12:35 |
کابل: افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے دو امریکی فوج ہلاک ہوگئے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں نیٹونے جمعہ کے روز جاری کردہ اعلامیے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی اور کہا کہ دھماکہ گزشتہ روز جنوبی افغانستان میں ہوا۔ واقعے کی مزید تفصیلات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں ۔ یاد رہے کہ تازہ ترین ہلاکتوں کے بعد رواں ماہ امریکی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ ماہ امریکی فوج کیلئے افغانستان پر قبضے کے آٹھ سالوں میں خطرناک ترین ثابت ہوا۔ اکتوبر میں مختلف پرتشدد واقعات میں انسٹھ امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔
|