آکلینڈ(خصوصی رپورٹ) بھارت نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں محبت کی یار گار تاج محل کا نقش ثانی تعمیر کرےگا۔ آکلینڈ کے نواح میں واقع گاندھی سنٹر آف ریسرچ کے ساتھ ہی تاج محل کی نقل تعمیر کی جائیگی۔ جس پر دو کروڑ امریکی ڈالر لاگت آئیگی۔ تعمیر کا مقصد بھارتی ثقافت کو عالمی برادری میں متعارف کرانا ہے۔