|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Tuesday, 03 November 2009 15:40 |
تہران : ایرانی سپریم لیڈر ایت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران ایسے مذاکرات کو مسترد کرتا ہے جن کے نتائج پہلے ہی امریکا تیار کر چکا ہو ، ایران تمام عالمی طاقتوں سے برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے ۔ تہران میں یونیورسٹی کے طلباءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ایران تمام عالمی طاقتوں سے بھیڑ اور بھیڑیے جیسے نہیں بلکہ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے ، انہوں نے ایسی تمام قوتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ جو بدنیتی کی بنیاد پر ایران میں امریکا کو خوش آمدید کہنا چاہتے ہیں انہیں اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
|