|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Tuesday, 03 November 2009 15:28 |
بیجنگ : چین نے کشمیریوں کو خصوصی ویزا کے اجراء پر بھارتی تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر متنازع مسئلہ ہے جسے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات سے حل کرنا چاہئے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں کشمیرکے لیے آسان شرائط پر ویزا پالیسی کو با اصول قرار دیا ہے،انہوں نے کشمیریوں کو خصوصی ویزا کے اجراء پر بھارتی تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے لیے ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تاریخی اور متنازع معاملہ ہے جس کے حل کے لیے بھارت اور پاکستان کو باقاعدہ مذاکرات کرنے چاہئیں۔ ترجمان نے تبت کے رہنما کے بارے میں کہا کہ دلائی لامہ جھوٹے اور علیحدگی پسند ہیں جو چین مخالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں تاہم ایسے عناصر ملکی بقا کوکوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ گزشتہ دنوں دلائی لامہ نے ارونا چل پردیش کو بھارتی حصہ قرار دینے کی حمایت کی تھی۔
|