|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Tuesday, 03 November 2009 15:10 |
نئی دہلی : بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے مبینہ تربیتی کیمپوں کو ختم کرنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی عدم موجودگی میں پڑوسی ملک سے تعلقات کو بہتر بنانا مشکل ہو گا۔ یہ بات بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے جنوبی بھارت کے دورے کے موقع پر تھیرو ناتھاپورم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مبینہ طور پر قائم دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ بھارت اور پاکستان کے درمیان حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اے کے انتھونی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے کیمپ ختم کرنے کے حوالے سے سنجیدہ کوششوں کی عدم موجودگی میں پاکستان سے تعلقات کو بہتر بنانا مشکل ہو گا۔
|