|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Tuesday, 03 November 2009 09:41 |
نئی دہلی:جمعیت علمائے ہند نے بھارتی قومی ترانے ”بندے ماترم“ کو غیر اسلامی قرار دے دیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق جمعیت علمائے ہند نے دیوبند میں قومی کنونشن کے دوران ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کو ”بندے ماترم“ نہیں گانا چاہئے کیونکہ ترانے کے چند مصرعے اسلامی عقیدے کے خلاف ہیں۔ دیوبند میں ہونیوالے جمعیت علمائے ہند کے سالانہ کنونشن میں ملک بھر سے 10 ہزار علماءشرکت کررہے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق کنونشن میں بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کی شرکت بھی متوقع ہے۔
|