تصاویر

Login

Online Users

None



اسرائیل سےغیرملکی بچے نکالنے کا فیصلہ PDF Print E-mail
User Rating: / 0
PoorBest 
بین الاقوامی خبریں
Tuesday, 03 November 2009 03:31

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہونے جاری تعلیمی سال کے اختتام تک اسرائیل میں غیرقانونی طور پرمقیم رہ کر کام کرنے والے کارکنوں کے بارہ سو بچوں کو ملک بدر کرنے کے فیصلہ پر عمل درآمد موخر کر دیا ہے. اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ''سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم غیر ملکی کارکنوں کے بچے جون 2010ء تک اپنا تعلیمی سال مکمل کر سکیں گے''. بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ''اس دوران وزیر داخلہ ایلی یشائی کی سربراہی میں ایک کمیشن مئی کے اختتام تک اس بات کا جائزہ لے گا کہ کیا وہ یہاں قیام کر سکتے ہیں یا نہیں''. اسرائیلی حکام نے حال ہی میں صہیونی ریاست میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاٶن کیا ہے جس کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسرائیل میں پیدا ہونے والے قریباً بارہ سو ایشائی اور افریقی بچے اپنے والدین کے ساتھ ان کے ویزا کی میعاد ختم ہو جانے کے باوجود رہ رہے ہیں. 1948ء میں صہیونی ریاست کے قیام کے بعد سے دنیا کے مختلف ممالک سے آ کر لاکھوں کی تعداد میں یہودی فلسطینی سر زمین پر بسائے گئے ہیں. ان کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں یہودی اور غیر یہودی بھی صرف روزگار کے لئے اسرائیل میں آبسے تھے لیکن انہیں شہری حقوق نہیں دئیے گئے اور اب انہیں ملک سے نکالا جا رہا ہے. صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق ''یہ بچے ہر طرح سے اسرائیلی ہیں. وہ روانی سے عبرانی بولتے ہیں تمام یہودی تیوہار انہیں زبانی یاد ہیں اور وہ انہیں اپنے اسکولوں میں مناتے بھی ہیں.اسرائیل ہی میں پیدا ہونے اور پلنے بڑھنے کی وجہ سے وہ اسی کو اپنا گھر خیال کرتے ہیں''. سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت اسرائیل میں قریباً دو لاکھ بائیس ہزار غیر ملکی ملازمین کام کر رہے ہیں اور ان میں سے ایک لاکھ سات ہزار سے زیادہ افراد کے ویزوں یا ورک پرمٹوں کی میعاد ختم ہو چکی ہے. اسرائیل نے 1990ء کی دہائی کے وسط میں ایشیائی اور افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر یہودی تارکین وطن کو بھی تعمیرات، زراعت کے شعبوں اور گھریلو کام کاج کے لئے آنے کی اجازت دی تھی اور اس فیصلہ کا بڑا مقصد جسمانی مشقت والے کاموں کے لئے سستی لیبر کا حصول تھا. اسرائیل ہر سال قریباً تیس ہزار غیر ملکیوں کو کام کے لئے ویزے جاری کرتا ہے. ان میں سے زیادہ تر اپنے ویزا کی میعاد ختم ہو جانے کے بعد وہیں رہ پڑتے ہیں.

 

 

 

Add New
Comments
Write comment
Name:
Email:  
Website:
Title:
UBBCode:
[b] [i] [u] [url] [quote] [code] [img] 
 
:angry::0:confused::cheer:B):evil::silly::dry::lol::kiss::D:pinch::(:shock::X:side::):P:unsure::woohoo::huh::whistle:;):s:!::?::idea::arrow:
 
Please input the anti-spam code that you can read in the image.