تصاویر

Login

Online Users

None



انٹرنیشنل
جاپان نے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائدکردی
Friday, 03 September 2010 06:58
ٹوکیو جاپان نے ایران کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں عائد کردیں۔۔جاپانی کابینہ نے نئی پابندیوں کی منظوری دے دی۔ ایران کے خلاف سخت پابندیوں کے نفاذ کے بعد جاپان تہران کے ساتھ توانائی کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری روک دے گا  اور جاپان ایرانی تیل اور گیس فیلڈ میں کسی قسم کی سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔اس کے علاوہ بینکنگ سیکٹرز کی تمام سرگرمیاں بھی بند کردے گا جس میں ایرانی سینڑل بینک کے بانڈز کی خریداری بھی شامل ہے۔ جاپان ایران کے خام تیل کا بڑا خریدارہے اس کے باوجود اس نے تہران پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے چارمرتبہ پابندیوں کے بعد امریکا اور یورپ بھی ایران
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
افغانستان :طالبان حملوں میں مزید 2امریکی فوجی ہلاک
Friday, 03 September 2010 06:48
 کابل افغانستان میں طالبان کے حملوں میں مزید 2امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب نیٹو افواج نے قندھار میں ایک آپریشن کے دوران 11افغان شہریوں کو ہلاک کردیا ہے۔دریں اثنا اتحادی افواج نے قندھار ہی کے ضلع دامان میں فضائی آپریشن کے دوران اہم طالبان کمانڈرہلاک اورمتعدد طالبان کو گرفتار کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔ ایساف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں فوجی امریکی تھے جو جنگجوں کے مختلف حملوں میں ہلاک ہوئے، ایک فوجی ملک کے مشرقی جبکہ دوسرا جنوبی افغانستان میں مارا گیا جس کے بعدرواں سال افغانستان میں ہلاک ہونیوالے امریکی فوجیوں کی تعداد 326 ہو گئی۔ نیٹو کی
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
چین :لینڈ سلائیڈنگ سے مزید 12افراد ہلاک
Friday, 03 September 2010 05:38
بیجنگ چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان میں لینڈ اسلائیڈ سے بارہ افراد ہلاک ہوگئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ابھی بھی 36افراد مٹی کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ کو رات دس بجکر بیس منٹ پر بوشان شہر کے قریب ایک دیہات واما میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے21خاندان کے 71افراد دب گئے تھے۔جمعرات کی رات تک امدادی اہلکاروں نے 23افراد کو نکال لیا تھا۔امدادی کاموں میں ایک ہزار افراد نے حصہ لیا۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ لینڈ اسلائیڈ دس دن کی
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
یوایس اوپن ٹینس:راجرفیڈرر تیسرے رائونڈمیں پہنچ گئے
Friday, 03 September 2010 02:52
نیویارک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر یوایس اوپن ٹینس کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ نیویارک میں جاری گرینڈ سلیم میں راجر فیڈرر نے جرمن ایندریس بیک کوچھ تین ،چھ چار اور چھ تین سے اسٹریٹ سیٹ میں زیرکرلیا۔ تھرڈ سیڈ سربیا کے نوواک یوکووچ نے جرمنی کے فلپ پیٹسنر کوسات پانچ، چھ تین اور سات چھ سے شکست دی ۔ روس کے نکولا ئی ڈیوڈنکو فرانس کے رچرڈ گسکواں سے چھ تین،چھ چار اورچھ چار کے اسکور سے جیت گئے۔ویمنز ٹاپ سیڈ ڈنمارک کی کیرولین وزنیکی نے تائیوان کی چانگ کائی کو چھ صفر اور چھ صفر سے آئوٹ کلاس کردیا۔
 
 
ایران : مہدی کروبی کے گھر کا گھیراؤ
Friday, 03 September 2010 06:42
تہران  ایران میں حزب اختلاف کے رہنما مہدی کروبی کے گھر کا گھیرا جاری ہے۔ جبکہ تازہ حملے میں ایک محافظ زخمی ہوگیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کئی روز سے باسجی ملیشیا کے مسلح افراد نے مہدی کروبی کے گھر کی عمارت کے شیشے توڑ کر محافظوں پر تشدد کیا ۔جس کے نتیجے میں ایک محافظ شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال پہنچا دیا گیاہے۔باسجی ملیشیا کے بعد اب پاسداران انقلاب کے اہلکار بھی کروبی کے گھر باہر پہنچ گئے ہیں۔ مہدی کروبی کی ویب سائٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کا آنے کا مقصد انہیں القدس ریلی میں شرکت سے روکناہے۔ 
 
 
افغانستان:نیٹو افواج کے سربراہ کی صدر کرزئی پرشدید تنقید
Friday, 03 September 2010 04:26
کابل افغانستان میں نیٹو فوج کے سربراہ جرمن جنرل ایگون رامز نے افغانی صدر حامد کرزئی کو طالبان کے خلاف نیٹو فوج کی حمایت نہ کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔جنرل رامز نے ایک مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانی صدر معاملات کو اس طرح دیکھتے ہیں جو ہمیں پسند نہیں آتا۔انہوں نے صدر کرزئی کو یاد دلایا کہ اساف نے ہی نومبر 2009میں ان کو دوبارہ صدر منتخب ہونا یقینی بنایا تھا۔تاہم انہوں نے مزید کہا کہ صدر کرزئی کو فیصلہ کرنا پڑے گا کہ انہیں حمایتی ممالک کی افواج کا ساتھ دینا ہے یا طالبان کا جن کے ساتھ شاید انہیں مستقبل میں کام کرنا پڑے۔جرمن جنرل نے کہا کہ افغانی انتظامیہ نے کئی مرتبہ ان
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
مسلمان زکوة سیلاب متاثرین کو دیں،اوآئی سی کی اپیل
Friday, 03 September 2010 00:01
 جدہ اسلامی کانفرنس تنظیم نے اپیل کی ہے کہ دنیابھر کے مسلمان اپنی زکوة پاکستان کے سیلاب متاثرین کو دیں ۔جدہ میں اوآئی سی کے تعاون سے چلنے والی انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان اپنے سیلاب سے متاثرہ پاکستانی بھائیوں کی مدد سے گریز نہ کریں اور انھیں مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہ چھوڑیں۔بیان کے مطابق تمام مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی زکو پاکستان کے سیلاب متاثرین کو دیں۔بیان کے مطابق اسلامک اسکالرز نے کہا ہے کہ مسلمان زکو اپنے ملک میں موجود مستحقین ہی کونہیں بیرون ملک قدرتی آفات سیلاب اورزلزلے
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
مزید خبریں...
«StartPrev12345678910NextEnd»

Page 1 of 1207