|
کینیڈا
|
|
Monday, 16 November 2009 02:41 |
|
ٹورنٹو : برصغیرکے ممتاز گلوکار شہنشاہ غزل مہدی حسن کو 5 دسمبر 2009ءبروز ہفتہ مسی ساگا میں ان کے چاہنے اور سننے والے اپنے محبوب فنکار کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ اس سریلی شام میں نارتھ امریکہ کے نامور گلوکار مہدی حسن کے شاگرد مختار ایلیا اپنے فن کا جادو جگائیں گے اور مہدی حسن کے گیتوں کی یاد تازہ کریں گے۔ ٹورنٹو کے مشہور طبلہ نواز ندیم شاہ سنگت کریں گے۔ ممتاز موسیقار ندیم علی اپنے گروپ کے ساتھ تاریخی پرفارمنس دیں گے۔ مشہور فنکار رینا سین اور دوسرے فنکار حصہ لیں گے۔ گیت غزل کو سننے اور مہدی حسن کو چاہنے والوں نے شرکت کی درخواست کی ہے۔ اس سریلی شام میں پاکستان کے مشہور موسیقار سہیل رانا مہمان خصوصی ہونگے۔
|