|
کینیڈا
|
|
Wednesday, 18 November 2009 01:55 |
|
اونٹاریو : اونٹاریو میں 11 بچوں کو سوائن فلو ویکسین کی دوگنی خوراک دے دی گئی ان بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ یہ کام کرنے والی نرسوں کا لائسنس منسوخ ہو جانا چاہئے۔ یہ تازہ ترین مسئلہ ہے جو اونٹاریو میں دیکھنے میں آیا ہے۔ برامپٹن کے ٹیڈ ہیڈرک نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں بتایا گیا کہ ان کی ساڑھے تین سالہ بیٹی سیلینا ان گیارہ بچوں میں شامل ہے جسے سوائن فلو ویکسین دوسری بار لگا دی گئی ہے۔ یہ ہائی ڈوز انڈل لین کلینک میں بچوں کو دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ صحت کے حکام نے بچوں کےلئے نصف خوراک 0.25ML تجویز کی ہے اور دوسری ڈوز اس کے کئی ہفتے بعد دی جانی ہوتی ہے۔ پیڈرک نے کہا کہ اسے یہ سن کر صدمہ ہوا کہ انکی بیٹی کو دوگنی ڈوز دی گئی۔ یہ نرس ابھی تک بچوں کو ویکسین دے رہی ہے۔
|