|
کینیڈا
|
|
Tuesday, 17 November 2009 14:03 |
ٹورنٹو:کینیڈا کےجزائر میں رات کو زبردست زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔پیسیفک سمندری حدود کے جزیرے کوئن چارسوئی میں زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.6 تھی۔زلزلے کا مرکز جنوب مغرب میں واقع بندرگاہ پرنس روپرٹ سے 260 کلومیٹر دور تھا۔یہ علاقہ برٹش کولمبیا کے لئے ٹرانسپورٹ کا ہے اور اس کی آبادی 12 ہزار کے قریب ہے۔زلزلے کا زیر زمین مرکز 10کلومیٹر گہرائی میں ہے بڑے زلزلے کے صرف سات منٹ بعد 5.7 کی شدت سے دوسرا زلزلہ آیا تاہم محکمہ موسمیات سونامی نے سونامی کے خطرے کو مسترد کر دیا ہے۔زلزلے کے جھٹکے 30 سیکنڈ تک محسوس کئے گئے۔تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
|