|
کینیڈا
|
|
Tuesday, 17 November 2009 04:25 |
|
اوٹاوا : کنزرویٹو کے سٹیمولس پروگرام کے باعث وزیراعظم سٹیفن ہارپر کے قریبی دوستوں اور پارٹی کے قدیمی رہنماﺅں کی آئندہ ہفتے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے امکانات روشن تر ہوتے جا رہے ہیں۔ ایسٹرن اونٹاریو کے ایم پی سکاٹ ریڈ اور نووا سکوشیا رائیڈنگ کمبرلینڈ، کولکسیٹر،مسکوڈو بائٹ وادی اور بی سی کے ایم پی جم ایبٹ وزیراعظم ہارپر کے قریبی ساتھی ہیں۔ حالیہ ایک سروے کے مطابق وہ سٹیمولس کے اخراجات کے ونر پائے گئے ہیں۔کینیڈا کے ذرائع ابلاغ کی حالیہ رپورٹوں کے مطابق ڈاﺅن ٹاﺅن اوٹاوا، این ڈی پی رائیڈنگ کے لوگ بھی ٹاپ سکورر شمار کئے گئے ہیں۔ ڈاﺅن ٹاﺅن وینکوور میں لبرلز کی کارکردگی اچھی رہی جبکہ ونی پگ سنٹر میں این ڈی پی بھی بہتر رہی۔ اس بات کا اندازہ لگانے کے لئے کہ رقم کیسے تقسیم ہوئی کینیڈین میڈیا نے قریبی تجزیے کئے۔ اس کی تفصیلات www.actionplan.gc.ca/eng/map.esp پر درج ہیں۔
|