|
کینیڈا
|
|
Tuesday, 10 November 2009 01:47 |
|
ٹورانٹو : ریونیو میں شدید طور پر کمی، جاب ٹریننگ، انفراسٹرکچر اور آٹو سیکٹر میں انوسٹمنٹ وہ عوامل ہیں جن کے باعث اونٹاریو اس وقت شدید مالی دشواریوں کا شکار ہے۔ اسے اس مالی سال میں 24.7 بلین ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے۔ ریونیو اور اخراجات میں اس قدر زیادہ فرق ہونے کے باعث اونٹاریو کو 2009-10ءاور بعد کے لئے خسارے کی پیشگوئیوں میں تبدیلی کرنا پڑی ہے۔ ان عوامل کے باعث صوبے کو بدترین ری سیشن سے نکالنے کے منصوبے کے بارے میں کئی سوالات نے جنم لیا ہے۔ اپنے اقتصادی جائزہ میں مسٹر ڈنکن نے پیشگوئی کی تھی کہ آئندہ تین سال میں صوبے کو 65.2 بلین ڈالر کا خسارہ ہو گا۔ انہوں نے مارچ میں اونٹاریو کے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ 31 مارچ 2010ءکو ختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پر 14.1 بلین ڈالر کے ریکارڈ خسارے کے لئے خود کو تیار کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹو سیکٹر کی بحالی پر ہونے والے اخراجات نے اس خسارے کو 18.5 بلین ڈالر کی سطح پر پہنچا دیا ہے۔ اونٹاریو کی جانب سے جنرل موٹرز کارپوریشن کے بیل آﺅٹ کے لئے 3.5 بلین ڈالر کے اعلان سے پیدا ہونے والی صورتحال حیران کن تھی۔
|