|
Friday, 20 November 2009 04:44 |
|
ٹوکیو : ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں آج مسلسل چوتھے روز مندی دیکھی گئی۔ ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفیک انڈیکس اعشاریہ نو فیصد کمی سے ایک سو سولہ پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ جاپان کے نکئی انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران ایک اعشاریہ تین فیصد اور ہانک کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس اعشاریہ چھ فیصد کمی ہوئی۔ چین ، تائیوان،سری لنکا،تھائی لینڈ،بھارت،ملائیشیااور فلپائن کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی دوران کاروبار مندی دیکھی گئی۔
|