|
Friday, 20 November 2009 00:57 |
|
سیول : جنوبی کوریا میں کسانوں نے زرعی اصلاحات کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے۔کسانوں کی تیرہ تنظیموں کے زیر اہتمام دارالحکومت سیول کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے دیگر اقوام کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدوں میں مقامی کسانوں کے ساتھ انصاف نہیں کیاجس کی وجہ سے پھلوں، چاول اور دیگر زرعی اجناس کی قیمتیں غیر مستحکم ہوگئی ہیں۔ وسطی سیول میں ہونے والے مظاہرے کے دوران پولیس اور کسانوں میں جھڑپ بھی ہوئی۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل نہیں آئی۔ جنوبی کوریا نے پندرہ ممالک سے آزاد تجارت کے معاہدے کر رکھے ہیں اور مزید دس ممالک سے اس سلسلے میں مذاکرات کئے جا رہے ہیں۔
|