تصاویر

Login

Online Users

None



چوتھی قسط: آئی ایم ایف کا اجلاس 12 دسمبرکومتوقع PDF Print E-mail
User Rating: / 0
PoorBest 
Thursday, 19 November 2009 16:29
اسلام آباد : پاکستان کو سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی چوتھی قسط کے اجراءسے متعلق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 12 دسمبر کو متوقع ہے۔ اجلاس میں آئی ایم ایف مشن کی پاکستان کی اقتصادی کارکردگی سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد چوتھی قسط کے اجراءکی باضابطہ منظوری دی جائے گی۔ جمعرات کو یہاں وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے مابین دبئی میں ہونے والے پانچ روزہ مذاکرات نہایت کامیاب رہے جن میں پاکستان کی اقتصادی کارکردگی‘ معاشی صورتحال‘ حکومتی پالیسیوں اور غربت کے خاتمے اور اقتصادی استحکام کے اقدامات پر تصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال کو سراہتے ہوئے پالیسی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

 

 

 

Add New
Comments
Write comment
Name:
Email:  
Website:
Title:
UBBCode:
[b] [i] [u] [url] [quote] [code] [img] 
 
:angry::0:confused::cheer:B):evil::silly::dry::lol::kiss::D:pinch::(:shock::X:side::):P:unsure::woohoo::huh::whistle:;):s:!::?::idea::arrow:
 
Please input the anti-spam code that you can read in the image.