|
Wednesday, 18 November 2009 20:01 |
اسلام آباد : پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری کو بڑھانے پر اتفاق رائے طے پا گیا۔ اس مقصد کیلئے پاکستان کا سرمایہ کاری بورڈ اور ملائیشین انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اتھارٹی باہمی تعاون سے سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں گے۔ بدھ کو سرمایہ کاری بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری سرمایہ کاری طارق اقبال پوری کی زیر قیادت پاکستانی وفد نے ملائیشیا کا دورہ کیا اور ملائیشیا کے ادارہ برائے صنعتی ترقی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل وہاب حامد کے ساتھ ملاقات کی جس میں فریقین نے سرمایہ کاری سے متعلق معلومات کے تبادلہ‘ دوطرفہ سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کے فروغ پر رضامندی ظاہر کی۔ سیکرٹری سرمایہ کاری طارق اقبال پوری نے ملائیشیا کے اقتصادی استحکام میں ادارہ برائے صنعتی ترقی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کا سرمایہ کاری بورڈ اس ادارے کے تجربات سے استفادہ کرے گا۔
|