تصاویر

Login

Online Users

None



عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی PDF Print E-mail
User Rating: / 0
PoorBest 
Wednesday, 18 November 2009 09:24
ہانگ کانگ:عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد کم ہونا شروع ہوگئیں جبکہ پاکستان میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ بدھ کو فی اونس سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 1143.95 ڈالر سے کم ہو کر 1140 ڈالر  سے نیچے چلی گئیں۔ عالمی سطح پر غیر یقینی معاشی صورتحال اور ڈالر کی گرتی ہوئی قدر کے باعث سونے کی قیمتوں میں متواتر اضافہ ہو رہا ہے۔ سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد 4 ڈالر کے قریب کم ہوگئیں۔علاوہ ازیں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت 37000روپے ہوگئی۔ کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو کراچی ،حیدرآباد ، ملتان،فیصل آباد،روالپنڈی ، اسلام آباد اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت میںمزید729روپے جبکہ فی تولہ قیمت میں850روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

 

 

Add New
Comments
Write comment
Name:
Email:  
Website:
Title:
UBBCode:
[b] [i] [u] [url] [quote] [code] [img] 
 
:angry::0:confused::cheer:B):evil::silly::dry::lol::kiss::D:pinch::(:shock::X:side::):P:unsure::woohoo::huh::whistle:;):s:!::?::idea::arrow:
 
Please input the anti-spam code that you can read in the image.