|
Wednesday, 18 November 2009 09:06 |
کرا چی:اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میںمعمولی اضافہ جبکہ یورو اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ بدھ کو فاریکس ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 5پیسے کا اضافہ جبکہ یورو اور برطانوی پاﺅنڈ میں کمی کا رجحان رہا۔ جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 83.45روپے سے بڑھ کر83.50روپے اور قیمت فروخت83.55روپے سے بڑھ کر83.60روپے ہو گئی۔ دوسری جانب یورو میں 20پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پاﺅنڈ میں40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 123.90روپے سے گر کر123.70روپے اور قیمت فروخت124.40روپے سے گھٹ کر124.20اور برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید 139.75روپے سے گھٹ کر 139.35روپے اور قیمت فروخت140.25روپے سے گھٹ 139.85روپے ہو گئی۔
|