تصاویر

Login

Online Users

None



بنگلہ دیش فلپائن سے ڈیزل درآمد کرے گا PDF Print E-mail
User Rating: / 0
PoorBest 
Wednesday, 18 November 2009 01:41

 

ڈھاکہ : بنگلہ دیش آئندہ برس کیلئے فلپائن سے نوے ہزار ٹن ڈیزل درآمد کرے گا۔ بنگلہ دیش پٹرولیم کارپوریشن (بی پی سی) کے ذرائع نے بتایا کہ آئندہ برس جون تک ڈیزل کی طلب کو پورا کرنے کیلئے فلپائن سے پٹرولیم منصوعات درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش پٹرولیم کارپوریشن  کے ذرائع نے بتایا کہ فلپائن نیشنل آئل کمپنی (پی این او سی) کے ساتھ ڈیزل کی خریداری سے متعلق تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آئندہ برس جون تک ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالیت کا ڈیزل درآمد کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ رواں سال پی این او سی سے ایک لاکھ 50 ہزار ٹن ڈیزل اور 30 ہزار ٹن طیاروں میں استعمال ہونے والا ایندھن درآمد کرچکا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہرسال 34 لاکھ سے 38 لاکھ ٹن تک ایندھن درآمد کرتا ہے۔

 

 

 

Add New
Comments
Write comment
Name:
Email:  
Website:
Title:
UBBCode:
[b] [i] [u] [url] [quote] [code] [img] 
 
:angry::0:confused::cheer:B):evil::silly::dry::lol::kiss::D:pinch::(:shock::X:side::):P:unsure::woohoo::huh::whistle:;):s:!::?::idea::arrow:
 
Please input the anti-spam code that you can read in the image.