|
Tuesday, 03 November 2009 19:08 |
واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکہ کا بجٹ رواں مالی سال کے اختتام تک 1.4 کھرب ڈالر ہو جائیگا۔ جو 1945ءکے بعد خسارے کی بلند ترین شرح ہے قومی ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال کے آخر تک امریکہ کو بدترین بجٹ خسارے کا سامنا ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق ادائیگیوں اور وصولیوں میں بڑھتے ہوئے فرق کے باعث بجٹ خسارہ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں سال امریکہ نے کساد بازاری سے نبٹنے اور دفاع پر اربوں ڈالر خرچ کئے ہیں جس کے باعث خسارہ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
|