|
Tuesday, 03 November 2009 18:13 |
بیجنگ: چین آئندہ دو سال میں دنیا کی دوسری بڑی معیشت بن جائیگا اور معاشی میدان میں جاپان کو بھی پیچھے چھوڑ دےگا۔ رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں چینی معیشت میں 9.5 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ جاپان کی معیشت میں صرف ایک فیصد اضافہ ہوا جس کے باعث دونوں ممالک کی معیشت میں بہت کم فرق رہ گیا ہے اعداد و شمار کے مطابق عالمی کساد بازاری سے قبل چین کی معیشت 4 سال کے دوران دگنی ہو گئی تھی۔
|