|
Tuesday, 03 November 2009 12:35 |
واشنگٹن:امریکی معیشت میں بہتری کے اثار نمایاں ہو رہے ہیں۔ایک سال کے عرصہ میں متعدد شعبوں میں ترقی آئی ہے تاہم اس کے ثمرات سے عام امریکی شہری تاحال محروم ہیں امریکی کامرس ڈیپارٹمنٹ نے معیشت کی بہتری کا اشارہ دیا ہے جبکہ ماہرین کے مطابق اس صورتحال سے ان لوگوں کو فائدہ نہیں ہوگا جو اپنے گھروں کو بچانا چاہتے ہیں یا روزگار کی تلاش میں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتری کے آثار کی وجہ مکانات کی فروخت میں اضافہ اور حکومت کا کیش پروگرام ہے۔ مجموعی ترقی پیداوار میں 3.5 فیصد اضافہ توقعات سے بہت زیادہ ہے تاہم امریکی کامرس ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ جائزہ کے سربراہ جے شیون لینڈ فیلڈ کے مطابق یہ اعداد صحیح صورتحال کی عکاسی نہیں کرتے۔آئندہ چند ماہ میں تفصیلی معلومات حاصل ہونے پر صورتحال واضح ہو سکے گی،دوسری طرف مختلف سروے رپورٹس کے مطابق 82 فیصد امریکی اب بھی امریکہ کو اقتصادی بحران سے دوچار سمجھتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کو فکر ہے کہ اس سال حکومت کے اخراجات اور ٹیکس کٹ کے 787 ارب کے منصوبے کے اختتام پر اگلے سال قومی پیداوار میں ایک بار پھرکمی آ سکتی ہے۔ماہر اقتصادیات جان سویا کے مابق امریکی معیشت کا 75 فیصد صارفین کے رجحان پر منحصر ہے اور صارفین تک خرچ کرینگے جب ان کو نوکریاں ملیں گی۔
|