|
Tuesday, 03 November 2009 11:44 |
کراچی:پیداوار ی سطح پر ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی منگل کوملک گیر سطح پرفی کلوگرام ایل پی جی کی قیمتوں میں 9 روپے،11.8فی کلوگرام سلینڈر کی قیمت میں75 تا100 روپے اور فی45.4 کلوگرام سلینڈر کی قیمت میں185 روپے تا385 روپے کا اضافہ کردیا ہے،اس ضمن میں آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن اور ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی کے چیئرمین عبدالہادی خان نے بتایا کہ پروڈیوسرز اور مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد نہ صرف ایل پی جی انڈسٹری پر خطرناک اثرات مرتب ہونگے بلکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ایل پی جی 5 کروڑ صارفین کی دسترس سے باہر ہوجائے گی نتیجتاً موسم سرما میں ضرورت بڑھنے کے باوجود ایل پی جی کی مقامی فروخت میں40 تا50 فیصد کی کمی واقع ہونے کا اندیشہ ہے
|