تصاویر

Login

Online Users

None



ٹٹ بیٹس
لنکا شائر :شوربے میں ہونے والی سالانہ ریسلنگ چیمپئن شپ
Thursday, 02 September 2010 06:17
لندن برطانوی کانٹی لنکا شائر میں سالانہ شوربے میں ہونے والی چوتھی ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں24مرد و خواتین شرکا نے فینسی ملبوسات زیبِ تن کرکے حصہ لیا۔14فٹ بڑے پول میں ایک ہزار لیٹر شوربے کی ایک انچ گہری تہہ بچھائی گئی ۔جس میں دو منٹ کے مقابلے میں ریسلرز نے اپنی ریسلنگ کی ماہرانہ صلاحیتیں دکھانے کے ساتھ شائقین کو دلچسپی اور تفریح کا سامان بھی مہیا کیا۔اس انوکھی ریسلنگ چیمپئن شپ کو دیکھنے ایک ہزار سے زائد مداحوں نے مخصوص گراؤنڈ کا رخ کیا اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ریسلنگ کے اختتام پر مردوں کے مقابلے میں بنی گرل کا لباس پہنےElliot
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
ملائشیا: ایشیا کا سب سے چھوٹی نسل کا مینڈک دریافت
Friday, 27 August 2010 02:47
کوالالمپوربورنیو جزیرے پر واقع ملائیشیا کی ریاست سراواک کے کیوبن نیشنل پارک میں ملائیشین یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے ایشیا کا سب سے چھوٹی نسل کا مینڈک دریافت کر لیا ہے۔ایک چھوٹے سے پودے پر رہنے والے اس مینڈک کو پودے کے نام سے منسوب کرتے ہوئے Microhyla Nepenthicolaکا نام دیا گیا ہے۔ایک مٹر کے دانے برابرلال اور نارنجی رنگ کے اس مینڈک کا سائز صرف10اعشاریہ6سے12اعشاریہ8ملی میٹر ہے۔
 
برطانیہ: ہوٹل میں کارپٹ کے بجائے اصلی گھاس کا استعمال
Wednesday, 25 August 2010 02:17
لندن برطانیہ میں ایک مشہور ہوٹل چین کران پلازا نے دماغ کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے اپنے ہوٹل کے میٹنگ رومز کی سجاوٹ میں ایک منفرد اور انوکھا اضافہ کیا ہے۔کران پلازہ کے لندن ڈاک لینڈ،گلاسگو اور نارتھ ووڈ ہوٹل کے میٹنگ رومز میں کارپیٹ کی جگہ اصلی گھاس نے لے لی ہے جس کے پیچھے بنیادی وجہ روایتی آفسوں کے ماحول سے ہٹ کر کچھ نیا متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ وہاں موجود مہمانوں کی تخلیقی صلاحیتوں میں نکھار لانا ہے۔کران پلازہ کی انتظامیہ کی جانب سے یہ انوکھا سجاوٹی انداز اختیار کرنے کی وجہ ایک مطالعہ ہے جس کے مطابق 40فیصد پروفیشنلز ایک عام میٹنگ میں صرف بور اور غیر
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
امریکا پہا ڑی پر تعمیر کر دہ تر چھی بنا وٹ والا منفرد گھر
Monday, 23 August 2010 06:18

 لاس اینجلس یہ تصا ویر ایک ایسے گھر کی ہیں جسے امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کی ایک پہا ڑی کی ترچھی زمین پر مکمل طو ر پر تر چھے انداز میں تعمیر کیا گیا ہے۔سفید رنگت والے اس دلچسپ گھر کی خا ص با ت یہ ہے کہ اس کے فرش کے سا تھ سا تھ اس کی چھت کی بنا وٹ بھی تر چھی ہے۔یہ دو منزلہ گھر اپنی انوکھی بنا وٹ کے باعث سب کی تو جہ حا صل کر لیتا ہے ۔جس میں بیڈ روم ،کچن اور ٹی وی لا  نچ وغیرہ بھی مو جود ہیں۔ 

 

 
حاملہ خواتین کیلئے ڈائٹ سوفٹ ڈرنکس نقصان دہ ثابت ہوسکتاہے، تحقیق
Wednesday, 25 August 2010 02:24
 کوپن ہیگن طبی ماہرین نے حاملہ خواتین کو خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں ڈائٹ سوفٹ ڈرنکس سے بہر صورت اجتناب کرنا چاہیے ۔کیونکہ اس طرح کے مشروبات میں موجود مصنوعی مٹھاس قبل ازوقت پیدائش کا باعث بن سکتی ہے۔اس تحقیق میں60ہزار حاملہ خواتین کا مطالعہ کیا گیا ۔ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں قائم ایک طبی انسٹی ٹیوٹ کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ سوفٹ ڈرنک پینے والی حاملہ خواتین کے ہاں قبل از وقت ولادت ہوئی۔ تحقیق کے مطابق ایسی حاملہ خواتین جو دن بھر میں ایک بار سوفٹ ڈرنک استعمال کرتی ہیں ان میں قبل ازوقت پیدائش کے38فیصد جبکہ روزانہ چار بار
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
برطانیہ: چوہوں کی کار ریسنگ کے مقابلے
Tuesday, 24 August 2010 04:46
لندن Stuart Littleبچوں کی ایک ایسی فلم ہے جس میں ننھے چوہے کے بڑے بڑے کارناموں نے بچوں کے ساتھ بڑوں کو بھی اپناگرویدہ بنا لیا۔ کشتی رانی کے مقابلے میں اپنی کشتی کو جتانے والے اسٹوورٹ کی طرح حقیقی زندگی میں بھی چوہوں کیلئے دلچسپ کار ریسنگ کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ برطانیہ میں ہونے والے اس دلچسپ مقابلے میں یہ ننھے منے چوہے بچوں کی کھلونہ گاڑیوں میں بیٹھ کر 5میٹر کے ٹریک پر کسی ماہر کار ریسر کی طرح گاڑی دوڑاتے ہو ئے فنش لائن عنور کرنے کی تگ و دو میں مصروف نظر آتے ہیں۔
 
بھارت:معذور بچیوں کے درمیان مہندی لگانے کا مقابلہ
Saturday, 21 August 2010 03:30
احمد آباد بھارت میں اسپیشل ایبل بچیوں کے درمیان مہندی لگانے کا دلچسپ مقابلہ ہوا۔ احمد آباد کی ان بچیوں نے ثابت کردیا کہ وہ کسی سے کم نہیں ۔ ان بچیوں کی گم ہوتی مسکراہٹ کو واپس لانے کے لئے ایک این جی او نے مہندی لگانے کا مقابلہ کروایا ۔ جس کے بعد تو مہندی کے نت نئے ڈیزائن اورہاتھوں پر نقش و نگار دیکھنے کو ملے۔ تقریبا سو لڑکیوں کے درمیان یہ مقابلہ منعقد کیا گیا۔ہوپ نامی یہ این جی کی جانب سے ہر سال ایسی کئی بچیوں کی مہندی لگانے کی ٹریننگ کروانے کے بعد مقابلہ کروایا جاتا ہے۔ ہنستی مسکراتی یہ بچیاں ایک دوسرے کو مہندی لگاتی اس مقابلے کا خوب مزا لے رہی تھیں۔
 
 
«StartPrev12345678910NextEnd»

Page 1 of 130