رواں برس مئی تک مشتری کی بارہویں گھر میں موجودگی کیرئیر سے متعلق منصوبوں کو چوپٹ کر د یگی۔ اس سلسلے میں بنایا گیا کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہو گا۔ آپ کو اپنی محنت کا مناسب صلہ نہیں ملے گا۔ دشمن اور حاسد آپ کے خلاف سازش کا جال بچھائیں گے۔ آپ اس میں پھنسیں گےاور آپ کے مفادات مجروح ہونگے۔ ملازمت یاکاروبار کی حالت خراب رہے گی رقم حاصل کرنا بہت مشکل ہو گا ممکن ہے کہ اخراجات پورے کرنے کیلئے قرضہ لینا پڑے ۔ تبادلے کا بھی خطرہ رہے گا ۔ آپ کی کوششوں کے مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں ہونگے۔ البتہ مئی سے نومبر تک مشتری آپ کے ذاتی گھر میں ہو گا کسی ناخوشگوار صورتحال کا سامنا یا اس کا ڈر رہے گا ممکن ہے آپ کی خاندان کی کسی فرد سے علیحدگی ہو جائے صحت کے اعتبار سے یہ سال اچھا رہے گا کام کی اچھی طاقت توانائی اور جذ بہ رہے گا۔ دولت کے معاملات میں یہ سال اچھا نہیں آپ کے اثاثوں میں اضافہ نہیں ہو گا بلکہ پہلے سے موجودا ثاثے بھی تنازعات کا شکار ہوں گے خیال رہے کہ جو کچھ آپ کے پاس پہلے سے ہے اس کی مناسب دیکھ بھال جاری رکھیں تاکہ وہ آپ کے پاس برقرار رہے کیونکہ دولت آپ کے پاس رکے گی نہیں گھریلو خوشی، سکون اور خوشحالی کیلئے یہ اچھا سال ہے اہلخانہ باہم محبت سے رہیں گے۔ خاندان کے کسی معمر فرد کی صحت پریشانی کا باعث رہے گی محتاط رہیں ورنہ سنگین نتائج کا اندیشہ ہے البتہ پیشہ وارانہ اعتبار سے اچھا سال ہے راہو کی دسویں گھر میں موجودگی کا اور کاروبار میں مطلوبہ مقاصد کے حصول کا باعث ہو گی جس سے معقول رقم حاصل ہو گی ممکن ہے آپ کو کوئی اہم سیاسی عہدہ حاصل ہو سماجی زندگی عروج پر ہو اور شہرت حاصل کریں کینتو کی چوتھے گھر میں موجودگی سے رہائش تبدیل ہو سکتی ہے یہ کیرئیر میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے مالی اعتبار سے آپ مستحکم رہیں گے۔ دوستوں اور رشتے داروں کے معاملات میں چاپلوسی کرنے والوں سے محتاط رہیں آپ کو صحیح معنوں میں مخلص اور وفا دار افراد کا انتخاب کرنا پڑے گا۔ یاد رکھیں دوست وہ ہوتا ہے جو وقت میں ساتھ دے نہ کہ اچھے وقت میں حصہ بٹائے۔ موافق دن فروری:23,22,21,19,18,13,12 مارچ:22,21,19,17,16,12,11 اپریل:18,17,14,13,12,9,8,7 مئی:15,14,11,10,6,5,4 جون:30,29,28,12,11,7,6,1 جولائی:31,27,26,25,9,8,5,4,3 اگست:28,27,23,22,6,5,4,1 ستمبر: 29,28,25,24,23,19,18,2,1 اکتوبر: 26,25,22,21,20,17,16,15 نومبر:23,22,21,18,17,13,12 دسمبر:20,19,16,15,14,10,9 نامواق دن فروری:25,24,16,15,14,6,5,4 مارچ:31,24,23,15,14,5,4 اپریل: 29,28,20,19,18,11,10,2,1 مئی: 26,25,18,17,8,7 جون: 23,22,21,14,13,5,4 جولائی: 29,28,19,18,10,9,8,2,1 اگست: 26,25,24,16,15,8,7 ستمبر: 30,22,21,12,11,4,3 اکتوبر: 29,28,19,18,10,9,8,2,1 نومبر: 25,24,16,15,14,6,5 دسمبر: 31,30,22,21,13,12,4,3,2
|