تصاویر

Login

Online Users

None



اسلام برگ جہادی ٹریننگ کیمپ ہے، جہاد واچ نامی ویب سائٹ کا دعویٰ PDF Print E-mail
کچھ خاص
Wednesday, 11 November 2009 05:40

 

اسلام برگ (فیچر رپورٹ) اسلام برگ اور جماعت الفقراءکے امیر شیخ مبارک گیلانی کے بارے میں مختلف ویب سائٹس پر طرح طرح کی کہانیاں بیان کی گئی ہیں۔ جہاد واچ نامی ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام برگ کے بانی شیخ مبارک گیلانی 1980ءتک بروکلین کی یاسین مسجد میں امام تھے۔ انہوں نے خود کو امام الفقر کا خطاب دے رکھا تھا اور ان کا دعویٰ تھا کہ انہیں حضرت محمد سے براہ راست راہنمائی حاصل ہوتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی عبادت کے دوران غیر مرئی قوتیں ان کے پاس حاضر ہوتی ہیں۔ جن میں جن وغیرہ شامل ہیں۔ بروکلین کے سیاہ فام مسلمان جوکہ مختلف جرائم میں ملوث تھے۔ انہوں نے ان کو دارالسلام نامی تنظیم کے جھنڈے تلے جمع کیا اور انہیں روس کے خلاف افغان جہاد میں شرکت پر آمادہ کیا چنانچہ ان کی ترغیب پر سینکڑوں سیاہ فام مسلمان پاکستان گئے جہاں انہوں نے القاعدہ اور مجاہدین کی کیمپوں میں تربیت حاصل کی۔ شیخ مبارک گیلانی نے بعد ازاں دارالسلام کو جماعت الفقراءمیں ضم کر دیا اور اس بات کی ضرورت محسوس کی کہ لوگوں کو پاکستان تربیت کے لئے بھجوانے کی بجائے امریکہ میں ہی تربیت دی جائے۔ چنانچہ اس مقصد کے لئے انہوں نے گرین ہیون میں 70 ایکڑ اراضی خریدی۔ جہاں پر ایک فائرنگ رینج بنائی گئی۔ بڑے ٹریلر خرید کر ان کو پیرا ملٹری کمپاﺅنڈز کے لئے استعمال کیا گیا۔ اور اس ٹریننگ کیمپ کو اسلام برگ کا نام دیا گیا۔ جہاں پر گوریلا تربیت کا بھرپور انتظام موجود تھا۔ اسلام برگ میں تربیت پانے والوں سے حلف لیا جاتا تھا کہ وہ ضرورت پڑنے پر اسلام اور مسلمانوں کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ویب سائٹ کے مطابق اسلام برگ مقامی اور عام افراد کے لئے نو گو ایریا تھا جس کی حفاظت پر مسلح گارڈز تعینات رہتے تھے اور اس کے اردگرد ایک حفاظتی باڑ بھی لگائی گئی تھی۔ اسلام برگ میں عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے شیوخ قیمتی گاڑیوں میں آتے جاتے تھے۔ اسلام برگ سے اکثر فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی جاتی تھیں اور وہاں پر مختلف اوقات میں لاشیں دفناتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ ویب سائٹ کے مطابق اسلام برگ کے ساتھ امریکہ کے بعض مقامی دہشت گردوں کے روابط بھی استوار ہو چکے تھے جن پر 1979ءسے 1990ءکے درمیان امریکی عدالتوں میں قتل و غارت اور بم دھماکوں جیسے مقدمات چلائے گئے۔ ویب سائٹس کے مطابق امریکہ میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں کا لنک اسلام برگ کے ساتھ رہا ہے جن میں 1993ءمیں ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں ہونے والا دھماکہ اور ایک امریکی جان ریڈ کی طرف سے شو بم کے ذریعے جہاز کو اڑانے کی کوشش بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ معروف امریکی صحافی ڈینیل پرل جب پاکستان میں غائب ہونے کے بعد قتل کر دئیے گئے تو ابتداءمیں یہی کہا گیا کہ وہ شیخ مبارک گیلانی کے ساتھ ہی ملنے جا رہے تھے اور وہ شیخ گیلانی سے جان ریڈ کے متعلق جاننا چاہتے تھے۔ شیخ مبارک گیلانی کو ڈینیل پرل قتل کیس میں گرفتار کر لیا گیا مگر بعد ازاں انہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔

 

 

 

Add New
Comments
Write comment
Name:
Email:  
Website:
Title:
UBBCode:
[b] [i] [u] [url] [quote] [code] [img] 
 
:angry::0:confused::cheer:B):evil::silly::dry::lol::kiss::D:pinch::(:shock::X:side::):P:unsure::woohoo::huh::whistle:;):s:!::?::idea::arrow:
 
Please input the anti-spam code that you can read in the image.