تصاویر

Login

Online Users

None



داخلے سے قبل ”پرمٹ ریکوائرڈ“ کا بورڈ اور سکیورٹی اداروں کی سرگرمیاں PDF Print E-mail
کچھ خاص
Wednesday, 11 November 2009 05:36

 

اسلام برگ (فیچر رپورٹ) اسلام برگ کی حدود میں داخلے سے قبل ”پرمٹ ریکوائرڈ“ کا بورڈ لگا ہوا ہے اور یہاں پر آ کر سڑک ختم ہو جاتی ہے آگےکچاراستہ ہے جس پرہم رک گئے کیونکہ ہمیں یہ بھی معلوم نہ تھا کہ آگے کیا ہے اس دوران پولیس کی تین گاڑیاں تیزی کے ساتھ ہم سے آگے کچی سڑک پر چڑھ گئیں ہم نے رہنمائی لینے کے لئے پولیس کو روکا مگر وہ نہیں رکی جس سے ماحول خاصا پُراسرار ہو گیا اور ہم واپس آ کر دوبارہ ایک لوکل شخص کی معیت میں اسلام برگ روانہ ہوئے جیسے ہی ہم مین دروازے پر پہنچے وہاں پر پولیس کی گاڑیاں کھڑی تھیں ہم نے اپنا تعارف کرایا جس پر وہاں پر کھڑے ایک شخص نے کہا کہ وہ بھی صحافی ہے اور سی بی ایس کا رپورٹر ہے مگر اسے اسلام برگ کی انتظامیہ کی جانب سے اندر نہیں جانے دیا جا رہا ہےہم ایک کچی پلی کو کراس کر کے اندر داخل ہو گئے یہ جمعے کا دن تھا اور ہلکی برف باری ہو رہی تھی۔ اندر جا کر جب تعارف کرایا گیا اور اپنے آنے کا مقصد بیان کیا گیا تو ہم سے کہا گیا کہ یہاں آنے سے قبل فون پر اجازت لینی ضروری ہے اس لئے آپ پہلے اجازت لے کر آئیں چنانچہ ہم ناامید ہو کر واپس روانہ ہو گئے جیسے ہی ہم مین دروازے سے باہر نکلے باہر پولیس کی گاڑیاں کھڑی تھیں جنہوں نے ہمارا تعاقب کیا تقریباً تین میل کے بعد ایک گاڑی ہماری گاڑی کے آگے آ کر رکی جس میں اسلام برگ کے لوگ تھے انھوں نے ہمیں کہا کہ آپ اسلام برگ آ سکتے ہیں۔ پولیس کی گاڑیاں بھی وہیں رک گئیں ہم واپس اسلام برگ پہنچ گئے وہاں پر پہلے سے گاڑی میں موجود ایکشخص نے جو حلئے سے کسی خفیہ ادارے کا اہلکار معلوم ہوتا تھا نے ہم سے کہا کہ آپ نماز جمعہ کے لئے آئے ہیں ہم نے بتایا کہ ہم صحافی ہیں سٹوری کے لئے آئے ہیں۔ نماز جمعہ کا خطبہ انگریزی زباں میں جاری تھا معلوم ہوا کہ مسجد میں وضو خانے نہیں ہیں لوگ گھروں سے وضو کر کے آتے ہیں اور مسافروں کو قریبی ندی پر جا کر وضو کرنا پڑتا ہے۔ ہمیں ندی وضو کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ قریبی گھر میں ہمارے وضو کا بندوبست ہو گیا چنانچہ وضو کے بعد ہم نماز جمعہ میں شامل ہو گئے۔ نماز جمعہ کے بعد صلوٰة و سلام بھی ہوا جو کہ فقہ حنفی کی روایت ہے۔

 

 

 

Add New
Comments
Write comment
Name:
Email:  
Website:
Title:
UBBCode:
[b] [i] [u] [url] [quote] [code] [img] 
 
:angry::0:confused::cheer:B):evil::silly::dry::lol::kiss::D:pinch::(:shock::X:side::):P:unsure::woohoo::huh::whistle:;):s:!::?::idea::arrow:
 
Please input the anti-spam code that you can read in the image.