تصاویر

Login

Online Users

None



کچھ خاص
چودہ ہزار فٹ کی بلندی پر ریوبک کیوب حل کرنے کا منفرد کارنامہ
Wednesday, 25 August 2010 02:29
 ڈریزڈن جرمنی کے شہرDresdenسے تعلق رکھنے والے اسکائی ڈائیور29سالہLudwig Fichteنے 14ہزار فٹ کی بلندی پرسے اسکائی ڈائیونگ کے لیے چھلانگ لگانے کے بعد ریوبک کیوب حل کرنے کا منفرد کارنامہ انجام دیا ہے۔Fichte ریوبک کیوب حل کرنے کی اپنی صلاحیت میں مزید نکھار لانا چاہتا تھا لہذا اس نے اسکائی ڈائیونگ کے دوران14ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی اور31اعشاریہ5سیکنڈمیں5900فٹ کی بلندی پر ربر ڈونگی میں بیٹھ کر اپنا ریوبک کیوب حل کرلیا۔بے حد مستعدی سے ریوبک کیوب پزل حل کرنے کے بعد Fichteباآسانی اپنا پیرا شوٹ کھول کر زمین پر اتر گیااور اب ا س کا ارادہ ہے کہ وہ اسکائی ڈائیونگ کے دوران
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
مگرمچھ نے آسٹریلیا کے نئے وزیراعظم کی پیشنگوئی کردی
Friday, 20 August 2010 01:48
میلبورن آسٹریلیا میں مگر مچھ نے انتخابات میں نئے وزیراعظم کے لیے جولیا گیلارڈ کی کامیابی کی پیشگوئی کی ہے۔آکٹوپس پال نے فٹ بال ورلڈ کپ میں کام یاب پیش گوئیاں کر کے عالم گیر شہرت حاصل کی تھی۔ شاید اسی سے متاثر ہو کر آسٹریلیا میں ایک مگر مچھ نے بھی پیش گوئیوں کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ڈارون کے ایک وائلڈ لائف پارک میں ہیری نامی مگر مچھ نے آسٹریلیا کے عام انتخابات میں وزارت عظمی کے لیے منتخب ہونے والے امید وار کی پیش گوئی کی ہے۔ہیری کے سامنے ایک رسی پر لبرل پارٹی کے امیدوارٹونی ایبٹ اورلیبر پارٹی کی امیدوار جولیا گیلارڈ کے خاکوں کے ساتھ چکن کے ٹکڑے لٹکائے گئے ۔
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
برطانوی مہم جو کا موٹر سائیکل پر افریقہ کا چکر لگانے کا عالمی ریکارڈ
Wednesday, 18 August 2010 03:18

لندن اسپینسر کون وے نامی بر طا نو ی مہم جو مو ٹر سائیکل پر برِ اعظم افریقہ کا چکر لگا نے والا دنیا کا پہلا شخص بن گیا ہے ۔اسپینسر نے اپنی یا ما ہا XT660 پر افریقہ کے34ممالک کا چکر لگایا کیا اور کل 37ہزار میل کا سفر طے کیا ۔ نو مہینے کے اس سفر کے دوران وہ کینیا میں ڈاکوں کی گو لی کا نشانہ بنا،مصر کے ایک گا ؤں میں دیہا تیوں نے اس پر پتھرا کیا جبکہ کئی بار وہ لٹ بھی گیا۔ لیکن اس نے اپنا سفر جاری رکھا اور بالآخر عالمی ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

 

 
پرتگال: دیو ہیکل پتھروں کے درمیان تعمیر کیا گیا منفرد گھر
Saturday, 14 August 2010 01:03
لزبن مشہور کارٹون سیریز فلنٹ اسٹون کے مداحوں کو اس کارٹون فیملی کا پتھروں میں تراشا گیا گھر تو خوب یاد ہوگا ۔تاہم اب اس کارٹون کے مداح ایسا گھر حقیقی زندگی میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ پرتگال کے بلدیاتی علاقےFafeکے پہاڑی سلسلے کے درمیان فلنٹ اسٹون کارٹون کے گھر سے متاثر ہوکر ایسا ہی ایک شاندار اور منفرد گھر تیار کیا گیا ہے۔دودیو ہیکل پتھروں کے درمیان تراشا گیا یہ گھر اپنے انوکھے و منفرد ڈیزائن کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔
 
خواتین کیلئے لوہے کے پرس تیا ر
Thursday, 19 August 2010 05:42
 لندن کپڑے ، چمڑے اور پلاسٹک کے پرس تو خواتین کو پسند ہوتے ہی ہیں ۔تاہم اب لوہے کے پرس بھی تیار کئے جانے لگے ہیں۔ ایک بین الاقوامی ڈیزائنر کمپنی نے خواتین کیلئے لوہے کے پرس اور بیگز کی نئی رینج متعارف کروائی ہے ۔جن کی چین اسٹین لیس اسٹیل سے تیار کی گئی ہے۔ نئے انداز کے یہ فیشن ایبل پرس 3000امریکی ڈالر مالیت کے حامل ہیں جن پر کانسی اور چاندی سے کوٹنگ کی گئی ہے۔ 
 
رنگ برنگے باتھ ٹبس کی 28ویں بین الاقوامی ریس
Monday, 16 August 2010 01:57
برسلزبیلجیئم کے دریائے میوسی میں رنگ برنگے باتھ ٹبس کی ریس منعقد کی گئی ۔بیلجئم کے قصبہ ڈی نانٹ میں 28ویں بین الاقوامی باتھ ٹب ریس کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر دریائے میوسی میں باتھ ٹبس کو خوبصورت انداز سے سجا کر لایا گیا ۔ خراب موسم کے باوجود تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد ریس دیکھنے اکھٹی ہوئی ۔ مقابلے میں 22باتھ ٹبس نے حصہ لیا، جس میں ایک سو سے زائد کھلاڑی موجود تھے۔نت نئے انداز سے سجائے گئے باتھ ٹبس مخلتف ثقافتوں کی نمائندگی کر رہے تھے ۔
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
چین: چڑیا گھرجانوروں کے مختلف کرتب
Friday, 13 August 2010 06:56
 بیجنگ دنیا بھرکے چڑیا گھروں میں جانور اپنے پنجروں میں ٹہلتے نظر آتے ہیں ۔تاہم چینی چڑیا گھر یکسر مختلف ہیں ۔چینی زو میں کئی جانور سیاحوں کا دل لبھانے کے لئے دلچسپ کرتب دکھا تے نظر آتے ہیں ۔ ان چڑیا گھروں میں جانوروں کو خصوصی تربیت دی جاتی ہے جہاں بھالوموٹر سائیکل پر سواری کرتے ہوئے نظر آتے ہیں تو دوسری جانبRing میں ماہر باکسرز کی مانند باکسنگ کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ ان چڑیا گھروں میں چیتے بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ ٹہلنے کے بجائے گھوڑے کی پشت پر سواری کرتے نظر آتے ہیں۔ 
 
«StartPrev12345678910NextEnd»

Page 1 of 63