تصاویر

Login

Online Users

None



کٹ پیس
شفاف جلد کیلئے چند نسخے
Wednesday, 30 June 2010 18:02

نارمل، خشک، چکنی اور کمبینشین جلد نارمل جلد نہ ہی زیادہ چکنی ہوتی ہے اور نہ ہی زیادہ خشک خشک جلد کھردری اور بے رونق ہوتی ہے اس کی لیئر موٹی، چہرہ کے مسامات کھلے ہوئے اور چہرے پر لکیریں ہوتی ہے ایسی جلد پر جھریاں جلدی آجاتی ہیں۔ چکنی جلد زیادہ تر لوگ پسند نہیں کرتے، حقیقتاً یہ آئیڈیل جلد ہوتی ہے کیونکہ اس میں جھریاں بہت دیر سے پڑنا شروع ہوتی ہیں ۔ یہ الگ بات ہے کہ چکنائی کی وجہ سے بار بار چہرہ دھونے کی ضرورت پڑتی ہے چکنی جلد کے مسامات کھلے ہوئے تھے ہیں اور خیال نہ رکھنے پر بلیک ہیڈز اور دانے بھی ہو جاتے ہیں۔ جلد اگر کہیں سے خشک اور کہیں سے چکنی ہو، یعنی پیشانی اور ناک والا حصہ چکنا، جبک کہ بقیہ حصہ خشک ہو تو ایسی جلد کو کمبنیشن کہا جائیگا۔

تفصیل...
PDF Print E-mail
 
زیوات کا استعما ل اور فوائد
Wednesday, 30 June 2010 17:58
عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ زیور صرف جسمانی زینت بڑھانے اور حسن میں چار چاند لگانے کے ہی کام آتے ہیں لیکن حقیقت یہ زیورات خواہ سونے کے ہوں یا چاندی کے، سیپ کے ہوں یا شیشے کے ہوں یا پھولوں کے زیورحسن کی افزائش کے ساتھ ساتھ صحت کے ضامن بھی ہوتے ہیں۔ ان سے نہ صرف خواتین کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ یہ بہت سے امراض سے جسم کی حفاظت کاکام بھی انجام دیتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پتھروں سے مزین زیوات پہننے سے کسی طرح کا نقصان نہیں ہوتا۔ لٰہذا پریشانی اور ستاروں کو اپنے حق میں مہربان بنانے کے لئے ، نیلم ، یا قوت، زمرد، ہیرا،موتی وغیرہ استعمال کرنا چاہئیں۔ جدید سائنس کے مطابق بھی ناک میں نتھنی یا لونگ پہننے سے پھیپھڑوں میں پہنچنے والی ہوا فلٹر ہو جاتی ہے۔ اس طرح گردیا باریک کیڑے مکوڑے سانس کے ذریعے پھیپھڑوں تک نہیں پہنچ پاتے ۔
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
گھریلوٹوٹکے
Tuesday, 22 June 2010 14:31
ابلتے ہوئے دودھ کو گرنے سے بچانے کے لئے اس دیگچی کو جس پر دودھ ابالا جائے اس کے کنارے پر تھوڑا سا گھی یا مکھن لگا دیں، ابلتے وقت دودھ نیچے نہیں گرے گا۔ بچوں کے فیڈر کی نپل میں بعض اوقات چکنائی جم جاتی ہے جس کی وجہ سے دودھ پینے میں دشواری ہوتی ہے، اس کا آسان حل یہ ہے کہ نپل میں دو چٹکی نمک ڈال کر دس منٹ تک کے لیے رکھ دیں بعد میں نیم گرم پانی سے دھوئیں، بلکل صاف پائیں گے۔دہی جمانے سے پہلے دودھ کو ابال کراس میں دو سبز مرچ ڈال دیں اورآدھے گھنٹے کے لئے رکھ چھوڑئیے اورپھر دیکھئے دہی جلد اورسخت جمے گا۔اکثر کچن میں کھانا بناتے ہوئے خوشبو سارے گھر میں پھیل جاتی ہے ات کو روکنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک پیالی سفید سر کہ چولہے کے پاس رکھ دیں خوشبو نہیں پھیلے گی۔باسی چاول تازہ کرنے کے لئے پانی ابالیں اس میں چاول ڈال دیں ایک ابال کے بعد پاتی نکال دیں اوردم پررکھ دیں۔
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
دلکش اور اسٹائلش بال
Monday, 21 June 2010 15:32

اگر ہم اپنے بالوں کی ساخت اور ان کے مسائل کو جان لیں تو مسائل کا حل بہت آسان ہو جاتا ہے اور بال دلکش، ریشمی اور چمکدار نظر آتے ہیں اس کیلئے کچھ گھریلو نسخے حاضر خدمت ہیں۔خشک بالجب بال خشک ہوتے ہیں تو ان میں نمی کا تناسب کم ہو جاتا ہے اس نمی کو بحال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے آپ اپنی خوراک پر توجہ دیں۔ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ دن میں ایک بار جوس، تازہ پھلوں کا رس ضرور لیں اور ناشتے میں مکھن گھی یا نپیر کا استعمال کریں تاکہ بالوں اور جلد کی نمی بحالی ہو اور آپ خوبصورت نظر آئیں۔ روغن بادام سے بالوں کا مساج کریں مگر ہلکے ہاتھ سے۔ پھر اپنے بالوں کے حساب سے شیمپو کنڈیشنر کا استعمال کریں۔ ہفتہ میں ایک بار تیل لگے بالوں میں انڈے کی سفیدی، 1 کھانے کا چمچ، دہی اور 1 سپون تیل چند قطرے لیموں کے ساتھ ملا کر اچھی طرح ملا لیں اور 15 منٹ کیلئے لگا لیں۔

تفصیل...
PDF Print E-mail
 
ہمیشہ جوان نظر آئیں
Saturday, 26 June 2010 17:41
مرا اداکار اور دیگرمرد وزن چہرے کی جھریاں اور بڑھاپے کے دیگر آثار دور کرنے کیلئے پیسہ پانی کی طرح بہاتے ہیں۔ اب بنیادی خلیے بھی ان کی مدد کو آپہنچے۔ سنگا پور میں کئی ہسپتال جنینی بنیادی خلیوں کے ذریعے امراءکو تروتازہ اور چمک دار جلد فراہم کر رہے ہیں۔ سنگا پور میں ڈاکٹر جنینی بنیادی خلیے قانوناً استعمال کر سکتے ہیں۔ ہوتا یہ ہے کہ پہلے چھ سات گھنٹوں تک کلینک یاہسپتال میں فرد کا طبی معائنہ ہوتا ہے جب وہ ہر لحاظ سے تند رست قرار پائے تو ایک مشین تازہ بنیادی خلیوں کا آمیزہ اس کے پورے بدن پر ملتی ہے اس کے بعد ٹیکے کے ذریعے فرد کے جسم میں خالص جنینی بنیادی خلیے داخل کیے جاتے ہیں۔
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
زندگی کے تین سال خواتین شاپنگ کرتے ضائع کرتی ہیں
Tuesday, 22 June 2010 13:44
زندگی کے تین سال خواتین شاپنگ کرتے ضائع کرتی ہیں۔ تفصیل کے مطابق ایک بین الاقوامی سروے کے مطابق خواتین اپنی اوسطاً 63 سالہ زندگی کے 2 سال 10مہینے اپنی ظاہری شخصیت کو مناسب اور پُر کشش انداز میں پیش کرنے کے لیے شاپنگ کرنے پر خرچ کرتی ہیں۔ سروے کے ماہرین کے مطابق خواتین زندگی کے 25 ہزار 184 گھنٹے اپنی آپ کو جدید فیشن سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے شاپنگ کرکے گزارتی ہیں۔
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
بچوں کی نگہداشت کیسے کی جائے؟
Monday, 21 June 2010 15:16
بچے کی غذائی ضروریات کا خیال رکھنا ماں کا اولین فریضہ ہے۔ عام طور پر بچہ رو کر اپنی بھوک کا اظہار کرتا ہے اور اسے کسی مخصوص ٹائم ٹیبل کے مطابق غذا نہیں دی جا سکتی لہذا اس بارے میں ہر وقت محتاط رہیں۔ نومولود کی صفائی ستھرائی کا بھی خیال رکھیں کیونکہ صاف ستھرا بچہ ہی صحت مند رہتا ہے، بیمار ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے فوری مشورہ کریں تاہم پہلے کسی بزرگ سے بات کریں کیونکہ نانی یا دادی کے پاس اس حوالے سے مفید ٹوٹکے ہوتے ہیں۔
تفصیل...
PDF Print E-mail
 
«StartPrev12345678910NextEnd»

Page 1 of 24