Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu newspaper in America
|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Friday, 03 September 2010 06:58 |
ٹوکیو جاپان نے ایران کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں عائد کردیں۔۔جاپانی کابینہ نے نئی پابندیوں کی منظوری دے دی۔ ایران کے خلاف سخت پابندیوں کے نفاذ کے بعد جاپان تہران کے ساتھ توانائی کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری روک دے گا اور جاپان ایرانی تیل اور گیس فیلڈ میں کسی قسم کی سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔اس کے علاوہ بینکنگ سیکٹرز کی تمام سرگرمیاں بھی بند کردے گا جس میں ایرانی سینڑل بینک کے بانڈز کی خریداری بھی شامل ہے۔ جاپان ایران کے خام تیل کا بڑا خریدارہے اس کے باوجود اس نے تہران پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے چارمرتبہ پابندیوں کے بعد امریکا اور یورپ بھی ایران
|
|
تفصیل...
|
|
|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Friday, 03 September 2010 06:42 |
تہران ایران میں حزب اختلاف کے رہنما مہدی کروبی کے گھر کا گھیرا جاری ہے۔ جبکہ تازہ حملے میں ایک محافظ زخمی ہوگیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کئی روز سے باسجی ملیشیا کے مسلح افراد نے مہدی کروبی کے گھر کی عمارت کے شیشے توڑ کر محافظوں پر تشدد کیا ۔جس کے نتیجے میں ایک محافظ شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال پہنچا دیا گیاہے۔باسجی ملیشیا کے بعد اب پاسداران انقلاب کے اہلکار بھی کروبی کے گھر باہر پہنچ گئے ہیں۔ مہدی کروبی کی ویب سائٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کا آنے کا مقصد انہیں القدس ریلی میں شرکت سے روکناہے۔
|
|
پاکستان
|
|
Friday, 03 September 2010 06:11 |
مردان میں مسلم آباد کینال روڈ پر احمدیوں کی عبادت گاہ پر خود کش حملہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔پولیس کے مطابق خود کش حملہ احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر کیا گیا۔ جس میں ایک شخص ہلاک اور چار افراد زخمی ہوئے۔ جبکہ حملہ آور بھی خود کش حملہ میں مارا گیا۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق خود کش حملہ آور نے عبادت گاہ میں گھسنے کی کوشش کی۔ تاہم سیکیورٹی گارڈ نے حملہ آور پر فائرنگ کی۔ جس سے حملہ آور زخمی بھی ہوا۔ تاہم حملے آور نے زخمی حالت میں خود کو
|
|
تفصیل...
|
|
|
صحت و سائنس
|
|
Friday, 03 September 2010 05:33 |
لندن دل کے لیے کافی بہترین مشروب ہے۔ دن میں ایک یا دو کپ کافی عارضہ قلب سے محفوظ رکھتی ہے۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے نئی تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ 65سے100سال کی عمر کے افراد جو باقاعدگی سے کافی پیتے ہیں ان کی خون کی شریانیں لچک دار ہوتی ہیں۔ جن افراد کو فشار خون کا مسئلہ ہو، انہیں کافی کا ستعمال کرنا چاہیے۔ یہ تحقیق یونیو رسٹی آف ایتھنز میں 7سو افراد پر کی گئی۔ جہاں ایک تہائی افراد کی عمر90برس سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔اس تحقیق کو اسٹاک ہوم میں یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کانگریس کے سامنے پیش کیا گیا۔
|
|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Friday, 03 September 2010 04:26 |
کابل افغانستان میں نیٹو فوج کے سربراہ جرمن جنرل ایگون رامز نے افغانی صدر حامد کرزئی کو طالبان کے خلاف نیٹو فوج کی حمایت نہ کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔جنرل رامز نے ایک مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانی صدر معاملات کو اس طرح دیکھتے ہیں جو ہمیں پسند نہیں آتا۔انہوں نے صدر کرزئی کو یاد دلایا کہ اساف نے ہی نومبر 2009میں ان کو دوبارہ صدر منتخب ہونا یقینی بنایا تھا۔تاہم انہوں نے مزید کہا کہ صدر کرزئی کو فیصلہ کرنا پڑے گا کہ انہیں حمایتی ممالک کی افواج کا ساتھ دینا ہے یا طالبان کا جن کے ساتھ شاید انہیں مستقبل میں کام کرنا پڑے۔جرمن جنرل نے کہا کہ افغانی انتظامیہ نے کئی مرتبہ ان
|
|
تفصیل...
|
|
|
فن اور فنکار
|
|
Friday, 03 September 2010 02:41 |
ممبئی سابق مس یونیورس اور بالی ووڈ بیوٹی کوئن نے بالاخر شادی کا اعلان کردیاہے۔گزشتہ روز ایک تقریب میں انہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ وہ بہت جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں۔تاہم انہوں نے اپنے ہونے والے شریک حیات کا نام نہیںبتایا ۔34سالہ سشمیتا سین کا کہنا تھا کہ عام طور پر یہ تصور پایاجاتاہے کہ لڑکیوں کو 23سے 24سال کی عمر میں اپنا گھر بسالینا چاہیے مگر وہ ایسا نہیں سمجھتی، تاہم اب انہیں ایسا لگتا ہے کہ ان کی زندگی میں ایسا وقت آگیا ہے کہ انہیں اپنا گھر بسالینا چاہیے۔ان کے جیون ساتھی کو کیسا ہونا چاہیے کے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہو ں نے کہا انہیں سادہ زندگی گزارنے والے مرد
|
|
تفصیل...
|
|
|
پاکستان
|
|
Friday, 03 September 2010 02:23 |
پشاورکے نواحی علاقہ اچینی بالا میں پولیس وین پر حملہ کیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگے۔واقعہ رنگ روڈ پر اچینی بالا کے علاقہ میں پیش آیا جہاں پولیس وین معمول کے گشت پر تھی جس کو ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے موبائل وین پر حملہ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا۔زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جس کی شناخت شبیرسے ہوئی جاں بحق ہوگیا جبکہ زخمیوں
|
|
تفصیل...
|
|
|
برطانیہ
|
|
Friday, 03 September 2010 00:33 |
لندن برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے آئی سی سی کی جانب سے تین پاکستانی کرکٹرز کی معطلی کے فیصلے کو شدید تنقید کانشانہ بنایا ہے۔لندن سے جاری ایک بیان میں واجد شمس الحسن کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیوہارون لورگاٹ نے پاکستانی ہائی کمیشن کو گمراہ کیا اور جھوٹ کا سہارا لیا ہے۔ہارون لورگارٹ شام ساڑھے پانچ بجے ہائی کمیشن آئے اور ایک گھنٹہ ٹھہرے ۔انھوں نے کھلاڑیوں پرغیر ضروری دبا ؤنہ ڈالنے کا عندیہ دیا اورانھیں ڈس مس کرنے یا معطل کیے جانے کی کوئی بات نہیں کی۔ یہاں سے وہ ذاتی کام کا بہانہ کرکے چلے گئے۔ جس کے کچھ دیر بعد انھوں
|
|
تفصیل...
|
|
|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Friday, 03 September 2010 00:01 |
جدہ اسلامی کانفرنس تنظیم نے اپیل کی ہے کہ دنیابھر کے مسلمان اپنی زکوة پاکستان کے سیلاب متاثرین کو دیں ۔جدہ میں اوآئی سی کے تعاون سے چلنے والی انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان اپنے سیلاب سے متاثرہ پاکستانی بھائیوں کی مدد سے گریز نہ کریں اور انھیں مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہ چھوڑیں۔بیان کے مطابق تمام مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی زکو پاکستان کے سیلاب متاثرین کو دیں۔بیان کے مطابق اسلامک اسکالرز نے کہا ہے کہ مسلمان زکو اپنے ملک میں موجود مستحقین ہی کونہیں بیرون ملک قدرتی آفات سیلاب اورزلزلے
|
|
تفصیل...
|
|
|
برطانیہ
|
|
Thursday, 02 September 2010 07:04 |
|
لندن سابق بر طا نوی وزیر اعظم ٹو نی بلئیر نے ایک حا لیہ انٹرو یو میں کہا ہے کہ ایرا ن کو ایٹمی طا قت بننے سے رو کنے کے لیے اس پر فو جی حملہ کر دینا چا ہیے۔ بر طا نو ی نشریاتی ادارے کو انٹر و یودیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ایر ان کو بطو ر ایٹمی طاقت کبھی بھی قبو ل نہیں کیاجا سکتاانہیں ایسا کر نے سے رو کنا ہو گا اوراگر اس کے لیے فو جی طا قت کا استعما ل کر نا پڑے تو یہ بھی کرنا چاہیے۔ان کا کہناتھا کہ وہ ایر ان پر بمبا ری کی حمایت کریں گے ۔ایک ایسے وقت میں جب ٹو نی بلیئر مشرق وسطی میں امن کے سفیر ہیں یہ بیا ن نہ صر ف ایک گہر ے تضا د کی تر جمانی کرتا ہے .بلکہ امریکا اور اسرا ئیل کے ایر ان پر حملے کے
|
|
تفصیل...
|
|
|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Thursday, 02 September 2010 06:28 |
بیجنگ چین نے کشمیر میں اپنی فوج بھیجنے کی تردید کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہناہے کہ ایسی خبریں پاکستان اور چین میں تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے بیجنگ میں بریفنگ کے دوران میڈیا کوبتایاکہ کشمیر میں چینی فوج کی موجودگی کی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ سازشی عناصر ان خبروں سے پاکستان، چین اور بھارت کے درمیان تعلقات کو خراب نہیں کرسکتے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں ایک خبر میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ کشمیرمیں چین کے گیارہ ہزار فوجی موجود ہے۔اور پاکستان کشمیر کا علاقہ چین کے حوالے کررہاہے۔جس پر چین نے اس خبر کی
|
|
تفصیل...
|
|
|
امریکہ
|
|
Thursday, 02 September 2010 05:56 |
واشنگٹن عراق جنگ میں 4416امریکی فوجی ہلاکتیں ہوگئیں۔ امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کے مطابق2003سے عراق پر امریکی جارحیت سے اب تک4416امریکی فوجی ہلاک ہوئے اس میں 9ملٹری سویلین لوگ بھی شامل ہیں۔3492فوجی دو بدولڑائی کا شکار بنے۔ اب تک31929امریکی فوجی اس جنگ میں زخمی ہو چکے ہیں۔ امریکی خبر رساں نے عراق جنگ کے بارے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عراق جنگ کے آغاز پر31مارچ2003میں 90ہزار امریکی فوجی تعینات کیے گئے،اکتوبر2007میں یہ تعدادایک لاکھ70ہزار کر دی گئی جو عراق جنگ کے دوران سب سے زیادہ تھی۔ جبکہ اگست 2010میں کم کر کے 49ہزارسات سو کردی گئی ہے۔
|
|
تفصیل...
|
|
|
|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Friday, 03 September 2010 06:48 |
کابل افغانستان میں طالبان کے حملوں میں مزید 2امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب نیٹو افواج نے قندھار میں ایک آپریشن کے دوران 11افغان شہریوں کو ہلاک کردیا ہے۔دریں اثنا اتحادی افواج نے قندھار ہی کے ضلع دامان میں فضائی آپریشن کے دوران اہم طالبان کمانڈرہلاک اورمتعدد طالبان کو گرفتار کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔ ایساف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں فوجی امریکی تھے جو جنگجوں کے مختلف حملوں میں ہلاک ہوئے، ایک فوجی ملک کے مشرقی جبکہ دوسرا جنوبی افغانستان میں مارا گیا جس کے بعدرواں سال افغانستان میں ہلاک ہونیوالے امریکی فوجیوں کی تعداد 326 ہو گئی۔ نیٹو کی
|
|
تفصیل...
|
|
|
امریکہ
|
|
Friday, 03 September 2010 06:25 |
واشنگٹن سمندری طوفان ارل امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے ساحلوں سے ٹکراگیا۔ تاہم بڑے پیمانے پر نقصان نہیں ہوا۔ امریکی حکومت کی وارننگ پر بڑے پیمانے پر شہری ساحلی علاقوں سے نکل چکے تھے تاہم تیز ہواؤں سے عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ساحلی علاقوں سے ٹکراتے وقت سمندری طوفان ارل کی شدت چار کیٹگری سے کم ہوکر دو رہ گئی تھی۔ جس کے باعث علاقہ بڑی تباہی سے محفوظ رہا۔ طوفان ارل کی شدت کے پیش نظر گزشتہ روز امریکی صدر براک اوبامہ نے ریاست میں ہنگامی حالت نافذ کردی تھی۔ امریکی کوسٹ گارڈز طوفان سے تباہی کا جائزہ لینے کیلئے ساحلی علاقوں میں گشت کررہے ہیں۔
|
|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Friday, 03 September 2010 05:38 |
بیجنگ چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان میں لینڈ اسلائیڈ سے بارہ افراد ہلاک ہوگئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ابھی بھی 36افراد مٹی کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ کو رات دس بجکر بیس منٹ پر بوشان شہر کے قریب ایک دیہات واما میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے21خاندان کے 71افراد دب گئے تھے۔جمعرات کی رات تک امدادی اہلکاروں نے 23افراد کو نکال لیا تھا۔امدادی کاموں میں ایک ہزار افراد نے حصہ لیا۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ لینڈ اسلائیڈ دس دن کی
|
|
تفصیل...
|
|
|
پاکستان
|
|
Friday, 03 September 2010 04:58 |
لاڑکانہ ملک بھر میں تباہی مچانے والا سیلاب سندھ میں لاکھوں لوگوں کو بے گھر کررہاہے۔تحصیل خیرپورناتھن شاہ سے ملحقہ قومی شاہراہ کا آٹھ کلومیٹرحصہ ڈوب گیا۔ٹھٹھہ کی تحصیل جاتی مکمل زیرآب آجانے کے بعد پاک آرمی کا ریسکیوآپریشن جاری ہے۔سیلابی پانی سے دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ سے ملحقہ قومی شاہراہ آٹھ کلومیٹر تک زیر آب آگئی ہے ۔جس سے تین سو سے زاید دیہات زیر آب آگئے ہیں ۔ گاؤں جگشی کے مقام پر ایم این وی ڈرین میں ایک اور مقام پر چالیس فٹ چوڑا شگاف پڑگیاہے۔جوہی برانچ میں گذشتہ روز کٹ لگائے جانے کے بعد پانی گاؤں ٹھرری جادوشہید میں داخل ہوگیا ہے۔تین روز قبل محبت فقیر
|
|
تفصیل...
|
|
|
بین الاقوامی خبریں
|
|
Friday, 03 September 2010 02:52 |
نیویارک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر یوایس اوپن ٹینس کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ نیویارک میں جاری گرینڈ سلیم میں راجر فیڈرر نے جرمن ایندریس بیک کوچھ تین ،چھ چار اور چھ تین سے اسٹریٹ سیٹ میں زیرکرلیا۔ تھرڈ سیڈ سربیا کے نوواک یوکووچ نے جرمنی کے فلپ پیٹسنر کوسات پانچ، چھ تین اور سات چھ سے شکست دی ۔ روس کے نکولا ئی ڈیوڈنکو فرانس کے رچرڈ گسکواں سے چھ تین،چھ چار اورچھ چار کے اسکور سے جیت گئے۔ویمنز ٹاپ سیڈ ڈنمارک کی کیرولین وزنیکی نے تائیوان کی چانگ کائی کو چھ صفر اور چھ صفر سے آئوٹ کلاس کردیا۔
|
|
پاکستان
|
|
Friday, 03 September 2010 02:35 |
لاہورسابق ایم پی اے اورمیاں نواز شریف کے قریبی عزیز سہیل ضیا بٹ کو کواپریٹو اسکینڈل میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر سنائی گئی سزا کے تحت گرفتار کرلیاگیا۔ انہیں عدم حاضری پر تین سال کی سزا دی گئی تھی۔سابق ایم پی اے سہیل ضیا بٹ کونیب ٹیم نے احتساب عدالت میں پیش کیا،اس موقع پران کے صاحبزادے،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عمرسہیل بٹ بھی موجود تھے۔احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ سہیل ضیا بٹ کوعدم پیروی پر تین سال کی سزا سنائی جاچکی ہے، تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے اور نہ ہی انہوں نے سزا کے خلاف کسی عدالت سے رجوع کیا۔ اس پر احتساب عدالت نے سزا کو
|
|
تفصیل...
|
|
|
فن اور فنکار
|
|
Friday, 03 September 2010 00:37 |
لاس اینجلس ہالی ووڈاو گلوکارہ و اداکارہ ریحانہ کامومی مجسمہ لندن کے مادام تسائو میوزیم کی زینت بنے گا۔ ریحانہ کو ہالی ووڈ کی گلیمرس گلوکارہ کہا جاتا ہے ان کی اسی شہرت کو دیکھتے ہوئے مادام تسائو میوزیم کے گلیمرروم میں ان کا مجمسہ رکھا جائے گا۔ ریحانہ اپنا مومی مجسمہ بننے پر بے حد خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ ان کو ہالی ووڈ کی نامور شخصیات میں شامل کر لیا گیاہے۔اس سے پہلے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے اداکاروں کا مومی مجسمہ لندن کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن چکے ہیں جن میں شاہ رخ ،ایشوریہ رائے کا نام بھی شامل ہے، ریحانہ نے کہا ان کیلئے یہ کسی اعزاز
|
|
تفصیل...
|
|
|
امریکہ
|
|
Friday, 03 September 2010 00:17 |
واشنگٹن امریکی نائب وزیر دفاع نے پاکستانی سیکریٹری دفاع سے ٹیلی فون پر بات چیت میں واشنگٹن میں فوجی دستے کے ساتھ ناخوشگوار واقعے پر معذرت کی ہے۔امریکی انڈر سیکریٹری برائے دفاع مشعل فلورنی نے سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جنرل اطہر علی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور پاک فوج کے وفد کے ساتھ واشنگٹن کے ڈیلاس ائرپورٹ پر ہونے والی بدسلوکی پر معافی مانگی۔ اس موقع پر سیکریٹری دفاع نے امریکی انڈر سیکریٹری سے اس معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کو روکنے کے لئے اقدامات ہونے چاہیں۔ امریکی انڈر سیکریٹری نے کہا کہ باہمی بات چیت
|
|
تفصیل...
|
|
|
امریکہ
|
|
Thursday, 02 September 2010 07:05 |
|
واشنگٹن امریکی وزیر خارجہ نے تحریک طالبان پاکستان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے تحریک طالبان پاکستان کو یکم ستمبر کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔اس کے علاوہ امریکہ نے تحریک طالبان پاکستان کے دو رہنما حکیم اللہ محسود اور ولی الرحمان کو بھی عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے۔امریکی وزارت قانون نے طالبان رہنما حکیم اللہ محسود اور ولی الرحمان پر پانچ ملین ڈالر کے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پاکستانی اور امریکی مفادات پر کئی حملوں کی
|
|
تفصیل...
|
|
|
امریکہ
|
|
Thursday, 02 September 2010 06:53 |
نیویارک دنیا کے سب کم عمر ترین زائد اثاثوں والے ارب پتی کا اعزاز سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک کے بانی25سالہMark Zuckenbergکے پاس چلا گیا ہے۔فیس بک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(CEO)Zuckenbergاس وقت دنیا کے سب سے کم عمر ترین ارب پتی ہیں۔ جن کے اثاثوں کی مالیت4بلین ڈالر ہے۔Zuckenbergنے2004میں ہاورڈ یونیورسٹی میں اپنے پراجیکٹ کے لیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فیس بک ڈیزائن کیا جو ابتدائی طور پر صرف ہاورڈ طلبا کے لیے تھا ۔تاہم اب دنیا بھر میں اس کے500ملین متحرک صارف پائے جاتے ہیں۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر جرمنی کے مشہورThurn & Taxisخاندان کے12ویں پرنس25سالہ
|
|
تفصیل...
|
|
|
صحت و سائنس
|
|
Thursday, 02 September 2010 06:08 |
نیویارک امریکی ڈاکٹروں نے ثابت کردیا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ۔ حال ہی میں امریکی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے دو سالہ بچے کے جسم میں مصنوئی پھیپھڑے لگا کر اسے نئی زندگی بخش دی۔ Oven Stark نامی یہ بچہ Pulmonary Artery Hypertensionنامی مرض کا شکار تھا ۔جس کے باعث مریض کے دل اور پھیپھڑوں کی حرکت اچانک بند ہوجاتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ مہلک مرض زیادہ تر بوڑھے افراد میں ہی ہوتا ہے۔ جبکہ بچوں میں اس کا تناسب نہ ہونے کے برابر ہے ۔تاہم اوون نہ صرف اس مرض میں مبتلا تھا بلکہ اس مرض کے باعث اس کے دل کی دھڑکن بھی دس مرتبہ بند ہوکر ازخود چل پڑی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے بروقت فیصلہ
|
|
تفصیل...
|
|
|
کھیلوں کی خبریں
|
|
Thursday, 02 September 2010 05:47 |
ٹائونٹن اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں ملوث تین کرکٹرزسلمان بٹ، محمدعامر اور محمدآصف انگلینڈ کیخلاف سیریز میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔ٹائونٹن میں پاکستان اور سمرسٹ کے درمیان میچ سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے منیجر یاور سعید نے کہاکہ تینوں کھلاڑیوں کیخلاف تحقیقات ابھی جاری ہیں۔تاہم انہیں انگلینڈ کیخلاف بقیہ سیریز سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دوٹی ٹوئنٹی میچز میں دستیاب تیرہ کھلاڑی حصہ لیں گے ۔جبکہ دس ستمبر سے شروع ہونے والی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے تین نئے کھلاڑی طلب کئے جائیں گے۔جس کے بعد ون ڈے ٹیم حسب سابق سولہ رکنی ہوجائیگی متبادل کھلاڑیوں کا
|
|
تفصیل...
|
|
|
|
|
|
|
|
Page 1 of 549 |